مفتی محمد جلال الدین قادری علیہ الرحمہ

بانی جامعہ اسلامیہ

مفسرِ قرآن ، محققِ دوران ، فخر الاماثل ، عین الافاضل ، بدر العلماء مفتی محمد جلال الدین قادری قدس سرہ العزیز آسمان علم و حکمت کے درخشندہ آفتاب عالمتاب تھے ۔آپ کی زندگی کا ہر پہلو ستاروں کوجلا بخشنے والا اور حیات کا ہر لمحہ راہ ِحق کے مسافروں کی راہنمائی کرنے والا ہے۔ آپ علم و فضل کے منبع اور تواضع وا نکساری کے مرقع تھے۔ علماء کی آنکھوں کا تارا اور فضلاء کا بہترین سہارا تھے۔ مدرسین کی محفل کا نور اور اساتذہ کے دلوں کا سرور تھے۔طالبانِ حق کے لیےہترین تربیت گاہ اور صوفیاء کے لئےنزل آگاہ تھے۔ عرفاء آپ کودیدہ ور اور صلحا و اتقیاء آپ کورونقِ محفل کہتے۔ طالبین کے لیے جان بزم اور سالکین کے لیے نشان عزم تھے۔سالکین کے لیے شیخِ طریقت اور کاملین کے لیے جامع شریعت تھے۔متعلقین کے لیےصاحبِ بصیرت اور متوسلین کے لیے رشدوہدایت تھے۔سامعین کے لیے
خوش بیان اورمتردین کے لیے نمونہ ایقان تھے۔ ملت کے لیےمفکر و مدبر اور افرادِملت کے لیے بلند پایہ عالم دین اوربااعتماد مفتیِ شرع متین تھے۔