جامعہ ہٰذا میں داخلہ کی شرائط 

1۔           شعبہ حفظ میں داخلہ کے لئے طالبِ علم کا پرائمری پاس ہونا ضروری ہے۔

2۔        شعبہ درسِ نظامی میں داخلہ کے لئے طالبِ علم کا حافظِ قرآن اور پرائمری پاس ہونا یامڈل پاس ہونا شرط ہے۔

تنبیہ

 1    جامعہ ہذا اخلاقی اور اصلاحی ادارہ ہے جس میں داخلہ کا مقصد حصولِ علم، اصلاحِ نفس اور قوم کی راہنمائی ہے۔

    2    تمام طلباء کے لئے جامعہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات و اعلانات کی پابندی ضروری ہوگی۔
ہدایات و ضوابط برائے طلباء جامعہ ہذا:
1نماز باجماعت کا پورا اہتمام اور جامعہ کے مسلک و مشرب کے مطابق پابندِ شریعت ہونا ضروری ہے۔

 2 جامعہ کے تمام اساتذہ ، منتظمین اور حسبِ مراتب طلباء کا ادب و احترام نہایت لازمی ہے۔

3 ہر قسم کی پارٹی بازی، خلافِ شرع حرکات اور فتنہ پروری کے مرتکب طالب علم کو بعد تنبیہ خارج کیا جاسکتا ہے۔

 4 تنازع کی صورت میں طالب علم از خود انتقامی کاروائی کا مجاز نہیں۔

 5 رخصت پر جانے کے لئے خود ناظمِ اعلیٰ سے درخواست منظور کروانا اور بروقت واپسی ضروری ہے ، تاخیر سے آنے والے طالب علم کے خلاف تادیبی کاروائی ہوگی اور ہفتہ سے زائد غیر حاضر رہنے پر اخراج کا مستحق ہوگا۔

 6 اوقاتِ دروس اور موسم کے مطابق مجوزہ وقت تک مطالعہ کی پابندی ضروری ہے۔

7 سہ ماہی امتحان میں فیل ہونے والے طالبِ علم کو تنبیہ کی جائے گی اور ششماہی امتحان میں فیل ہونے والے کو خارج اور سالانہ امتحان میں فیل ہونے والے کو دوبارہ سابقہ جماعت میں رہنے کا پابند کیا جائے گا۔

8 دور دراز سے آنے والے انتہائی قریبی رشتہ دار (باپ، دادا، چچا ، ماموں وغیرہ ) کو بامرِ مجبوری فقط ایک رات ناظم دارالاقامہ کی اجازت سے جامعہ میں ٹھہرایا جاسکتا ہے۔ ان کے علاوہ کسی ملاقاتی کو جامعہ میں ٹھہرانے کی قطعاً اجازت نہیں۔

9 بلااجازت جامعہ سے چلے جانے والے طالب علم کے بارے میں اور طالب علم کی جامعہ سے باہر کسی کاروائی پر منتظمین جامعہ ذمہ دار و جوابدہ نہیں ہوں گے۔

نوٹ:جامعہ کی طرف سے فراہم کردہ مناسب سہولیات بطورِ تبرع و احسان ہیں، تاہم ان پر قناعت نہ کرنے والے کو بخوشی مدرسہ چھوڑنے کی اجازت ہے۔